پریس ریلیز

July 04, 2017

اسلام آباد، 4 جولائی 2017 ء
وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طرف سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 ءکی فاتح پاکستانی ٹیم اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کی پذیرائی کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل:۔
٭ فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک کروڑروپے نقد انعامات
فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں محمد اظہر علی، فخر زمان ، محمد بابراعظم،شعیب ملک ، محمد حفیظ ،سرفراز احمد، شاداب خان، سید ّ عماد وسیم، محمد عامر، محمد جنید خان،حسن علی، احمد شہزاد، حارث سہیل ، رومان ریئس، وہاب ریاض اور فہیم اشرف کے لیے ایک ایک کروڑ روپے نقد انعام۔ 
٭ فاتح ٹیم کے منتظمین کے لیے نقد انعامات
فاتح کرکٹ ٹیم کے منتظمین کے لیے مختلف نقد انعامات: چیف سلیکٹر انضمام الحق (ایک کروڑ روپے)، باA157;لنگ کوچ اظہر محمود (50 لاکھ روپے)، ٹیم مینجر طلعت علی ملک (25 لاکھ روپے) ، میڈیا منیجر رضا رشید (25 لاکھ روپے)، سوشل میڈیا مینجر عون محمد زیدی (25 لاکھ روپے) ، انچارج ٹوورآپریشنز شاہد اسلم (25 لاکھ روپے)، کرکٹ اینالسٹ محمد طلحہ اعجاز (25 لاکھ روپے) ، سیکورٹی منیجر اظہرعارف (25 لاکھ روپے) ، ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین(10 لاکھ روپے) ، جی۔ایم انٹرنیشنل عثمان واہلہ(10 لاکھ روپے) ، سلیکٹر توصیف احمد (10 لاکھ روپے) ، سلیکٹر وجاہت اللہ واسطی  (10 لاکھ روپے) اور سلیکٹر وسیم حیدر (10 لاکھ روپے) ۔ 
٭ فاتح ٹیم کے بین الاقوامی منٹظمین کے لیے انعامات 
فاتح ٹیم کے بین الاقوامی منتظمین کے لیے نقد انعامات: ہیڈ کوچJohn Michael Arthur (50 لاکھ روپے)، فٹنس اور فیلڈنگ کوچ Grant Trafford Luden (50 لاکھ روپے)، بیٹنگ کوچ Grant William Flower (50 لاکھ روپے)، فیلڈنگ کوچ Stephen John Rixon (50 لاکھ روپے)، فیزیوتھراپیسٹ
 Andrew Hayes Shane(25 لاکھ روپے) اور Masseur, Donald Dave Albert (25لاکھ روپے)۔
 
٭ ٹیم کے تمام اور چار سینیئر کھلاڑیوں کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی 
قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور چار سینیئر کھلاڑیوں انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی کا اعلان۔                         
سینیئر کھلاڑیوں یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا بھی اعلان-