پریس ریلیز

January 02, 2017

 
وزیراعظم ہاؤس 
(پریس ونگ )
پریس ریلیز 
اسلام آباد،02جنوری 2017ء 
 وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ شعر و ادب کے فروغ سے معاشرے میں تحمل و برداشت اور ہمدردی و خیر سگالی کے کلچر کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔
 یہ بات اُنہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے اپنے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی ۔
 وزیراعظم نے کہا کہ علمی و ادبی اداروں کو زیادہ فعال بناکر معاشرے کو کتاب کی طرف مائل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو اپنے اغراض ومقاصد کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں کو اپنی تخلیقات کی اشاعت اور فروغ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو ’’ زبان ادب اورمعاشرہ ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ۔ یہ کانفرنس 5جنوری سے 8جنوری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔ 
 ***