عید میلاد ا لنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر وزیر ا عظم کا پیغام

عید میلاد ا لنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر وزیر ا عظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
جناب شاہد خاقان عباسی کا پیغام
-------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں عید میلاد النبی A018; کے پر مسرت اور بابرکت موقع پر مسلمانانِ عالم، خصوصاًتمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس دن کی فضلیت،سعادت و برکت سے ہر مسلمان کا دل منوراور روشن کر دے اور وطن عزیز کو اس یومِ مبارک کے فیوض و برکات سے مالا مال کر دے۔

خاتم النبین آنحضرت محمد A018; صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے ۲۱ ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔ اس دن طلوع ہونے والے سورج کی روشنی نے انسانیت کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیا۔ آج بھی اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوۂ رسولA018; کی پیروی ضروری ہے کیونکہ ہماری بقاء اور دینی و دینوی کامیابی اسی اسوۂ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔ 
برادرانِ وطن!
آج کے با سعادت دن کو منانے کا سب سے احسن طریقہ یہ ہے کہ ہم عہد کریں کہ ہم اپنے کردار، گفتار اور عمل سے دنیا پر یہ ثابت کریں کہ ہم رحمتہ العالمین A018;کے اُمتی ہیں۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کر نا ہو گا کہ ہم اسوۂ حسنہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد واتفاق، باہمی محبت ورواداری، عفوودرگذر اور احساس ذمہ داری جیسے اوصاف پیدا کریں گے جو ہمارے ملک و قوم کی بقاء اور ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوں۔ میں اس بابرکت موقع پران تمام شہداء، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت اور اسے فتنوں سے پاک رکھنے کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ ان میں ہماری افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس، سول آرمڈ فورسز اور قوم کا ہر جوان بچہ بوڑھا، مائیں،بہنیں بیٹیاں شامل ہیں۔
میں خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اپنی زندگیاں تعلیمات نبویA018; کی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) 
پاکستان پا ئندہ باد
٭٭٭