یوم نیلا بٹ ‘کے موقع پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی کا پیغام

 
کشمیر میں گزشتہ ایک سال کے واقعات، اس بات کی ناقابلِ تردید شہادتیں ہیں کہ کشمیر کی تحریکِ آزادی سو فی صد مقامی اور غیر مسلح ہے جسے ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ جب تک دنیا انصاف اور حقِ خود ارادیت جیسے تسلیم شدہ حق کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داریوں سے روگردانی کرتی رہے گی، جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
 
پاکستان کی ریاست اور عوام اس بارے میں یک زبان ہیں کہ اہلِ کشمیر کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت، ہمارے خون میں ہے۔ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جب پاکستانی قوم نے کشمیریوں کی اس نصرت وتائید کو اپنی ترجیحات میں شامل نہ رکھا ہو۔ ’’یومِ نیلا بٹ‘‘ کے موقع پر میں پاکستانی قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہوئے اہلِ کشمیر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سردارعبدالقیوم خان مرحوم و مغفور جیسی شخصیات نے آزادی کی جو مشعل روشن کی تھی اس کی روشنی پورے برصغیر میں پھیل چکی ہے۔تاریخ کا پہیہ پیچھے کی طرف نہیں گھمایاجا سکتا۔ یہ روشنی انشاءA010; کشمیر کی صبح آزادی کی نوید ثابت ہو گی اور تقسیمِ ہند کا نامکمل ایجنڈا اپنی تکمیل کو پہنچے گا